دھونی کومزید ایک سال چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے کا فیصلہ

چنئی: چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ مزید ایک سال کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا الوداعی میچ چنئی میں ہو سکتا ہے۔دھونی نے فرنچائزی اسپانسر انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی 75ویں سالانہ تقریب کے موقع پر منگل کی شب کو ورچوئل بات چیت کے دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب الوداع ہونے کی بات آتی ہے تو آپ آکر مجھے سی ایس کے کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں اور یہ میرا الوداعی میچ ہوسکتا ہے۔ تو آپ کو مجھے الوداع کہنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ میں چنئی دیکھنے آؤں گا اور وہاں اپنا آخری میچ کھیلوں گا اور تمام شائقین سے ملوں گا۔دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان کے لئے 15 اگست کی تاریخ ہی کیوں منتخب کیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے بہترسی ایس کے کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر این شری نواسن نے انڈیا سیمنٹ کے 75 سالہ سفر کے بارے میں کہا کہ سی ایس کے کی آمد کے بعد سے انڈیا سیمنٹ ایک الگ سطح پر چلا گیا ہے۔ انڈیا سیمنٹ ایک مضبوط برانڈ ہے، لیکن سی ایس کے نے اسے کچھ ہی وقت میں شکست دے دی۔ اس کے لیے ہمیں صرف ایک شخص ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔