education policy

دو ہزار بیس کی قومی تعلیمی پالیسی پر عملدرآمد سے تعلیم کے شعبے میں

رسائی، برابری، سب کی شمولیت اور معیار کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملی ہے: وزیراعظم

سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے تعلیم حاصل کرنے کا ایک ایسا ہائبرڈ نظام تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے، جس میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی تدریس کا عمل شامل ہو، تاکہ اسکول جانے والے بچوں کو ٹیکنالوجی کا بے تحاشہ سامنا کرنے سے بچایا جاسکے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے تعلیم حاصل کرنے کا ایک ایسا ہائبرڈ نظام تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے، جس میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی تدریس کا عمل شامل ہو، تاکہ اسکول جانے والے بچوں کو ٹیکنالوجی کا بے تحاشہ سامنا کرنے سے بچایا جاسکے۔نریندرمودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، جس کے دوران انھیںنصاب سے متعلق قومی فریم ورک کی تشکیل کے سلسلے میں پیش رفت سے واقف کرایا گیا۔نئی دِلی میں میٹنگ کے دوران، یہ تجویز کیا گیا کہ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ تیار کئے جانیوالےData Bases کو اسکولوں کے Data Bases کے ساتھ خوش اسلوبی سے مربوطکیا جانا چاہیے۔اسکولوںمیں بچوں کی طبی جانچ باقاعدگی سے ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جانی چاہیے۔ وزیراعظم نییہ بھی تجویز کیا کہ لیباریٹریوں کی سہولت سے آراستہ سیکنڈری اسکولوں کو کسانوں سیرجوع کرکے اْن کے علاقوں میں مٹی کی زرخیزی کی جانچ کرنی چاہیے، تاکہ مٹی کی زرخیزیکے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔نریندرمودی نے یہ رائے بھی ظاہر کی کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آغاز کے بعد سے دو سالمیں، اس کے نفاذ کے دوران کئی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ رسائی، مساوات، سبھی کی شمولیتاور معیار کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔