سرینگر//بارہمولہ بانہال ریل سروس2روز کی معطلی کے بعد بحال ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس دوران سروس بحال ہونے سے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو جموں کے بانہال سے جوڑنے والی بارہمولہ، بانہال ریل سروس کو جمعہ کے روز د دن بعد بحال کر دیا گیا۔اس دوران سروس کو بحال کرنے کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کے دوران بیشتر ضرورت مند لوگوں نے ریل کے ذریعے سے ہی سفر کیا ہے۔یاد رہے کہ ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں تک معطل رہنے کے بعد آج بڈگام – بارہمولہ اور بڈگام – بانہال ٹریکس پر ریل سروس معمول کے مطابق بحال ہوئی۔










