mask for mouth and nose c

دوگز کی دوری ماسک ہے ضروری

پکھر پورہ میں پولیس نے لوگوں میں ماسک تقسیم

سری نگر / /کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بیچ پکھر پورہ پولیس نے لوگوں میں ماسک تقسیم کی اس دوران پولیس نے لوڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو کویڈ گائیڈ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہیوسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے قصبہ پکھر پورہ میں صبح سے ہی لوگوں کو ماسک اور سوشل ڈیسٹنس رکھنے پر زور دیا اس دوران پکھر پورہ پولیس چوکی کے آفیسر ارشاد احمد کی سربراہی میں پولیس کے ایک ٹیم نے ازخود لوگوں کو ماسک پہنا کر انہیں کویڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے اس دوران پولیس نے قصبہ کے مضافاتی گائوں و دیہات میں لوگوں کولوڈ اسپیکروں کے ذریعے کویڈ انیس کی تیسری لہر سے آگاہ کیا پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کویڈ پروٹوکال پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی ہے قصبہ کے عوام نے پولیس کی عوام کی سلامتی کے اقدام پر پولیس کی کافی سرہانا کی ہے۔