کاکاپورہ نے پانپورہ کو ہرا کر ٹائٹل جیتا
سرینگر/ این این این/ ضلع پلوامہ کے دوگام علاقے میں دوگام پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں ایم سی سی کاکاپورہ نے منپورہ سٹارس پانپورہ کو ہرایا فائنل میچ کی تقریب میں کئی شخصیات نے شرکت کی۔ ندا نیوز نٹورک مطابق دوگام پریمیئر لیگ کا فائنل میچ منپورہ سٹارس پانپورہ اور اور ایم سی سی کاکاپورہ پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کاکاپورہ نے مقررہ 20 آوروں میں 183 رنز بنائے اور ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ کاکاپورہ ٹیم کی جانب سے طاہر کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز بنائے۔ جواب میں پانپور کی پوری ٹیم 75 رنز پر ہی آل آو?ٹ ہوگئی اس طرح سے دوگام پریمیئر کا فائنل میچ کاکاپورہ نے جیت لیا۔فائنل میچ میں ذیشان فیاض شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا انہوں نے شاندار بیٹنگ بھی کرتے ہوئے 37 رنز کی اننگز کھیلی بعد میں ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مین آف دی سریز کا ایوارڈ پانپورہ کی ٹیم کے کھلاڑی ریاض راتھر نے حاصل کیا۔ بڑی تعداد شائقین کھیل نے میچ کا لطف اٹھایا










