nirmala sitaraman

دور اندیش پالیسیوں کے ساتھ ہندوستان عالمی اے آئی لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے

فعال حکمرانی سے ملک سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کریں گا / سیتا رامن

سرینگر/ سی این آئی // ترقی پسند پالیسیوں اور متحرک حکمرانی کے درمیان یہ ہم آہنگی ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان کی دور اندیش قیادت اور ترقی پسند پالیسی سازی نے اختراع کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنائی ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان کی دور اندیش قیادت اور ترقی پسند پالیسی سازی نے اختراع کیلئے ایک مضبوط بنیاد بنائی ہے، جس سے ملک ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔آئندہ ’’ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں بھارت شکتی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمننے کہا کہ ہندوستان ایک تاریخی دور کا مشاہدہ کر رہا ہے جہاں گورننس اور پالیسی فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پسند پالیسیوں اور متحرک حکمرانی کے درمیان یہ ہم آہنگی ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیر خزانہ سیتا رمن نے سال 2014 سے ہندوستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی کو تشکیل دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کی۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا ادارہ جاتی اور پالیسی فریم ورک ملک کو اے آئی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان عالمی اے آئی کی دوڑ میں آگے رہے۔انہوں نے کہا ’’ ہندوستان آج ایک ایسے مرحلے میں ہے جہاں پالیسی بہت آگے بڑھ رہی ہے اس سے پہلے کہ بہت سے دوسرے اسے جذب کر سکیں۔ اس نے ریاستوں کے درمیان صحت مند مقابلہ پیدا کیا ہے، جو بالآخر ملک کے لیے اچھا ہے‘‘۔ سیتا رمن نے مزید کہا کہ اس طرح کی فعال حکمرانی سے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ’’ پالیسیوں اور آگے کی سوچ رکھنے والی قیادت کو فعال کیے بغیرہم 2047 تک وکست بھارت کے اپنے خواب کو پورا نہیں کر سکتے۔ لیکن آج ہمارے پاس جو ویڑن ہے، ہم اپنے راستے پر ہیں‘‘۔