16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

دوران شب شمالی اورجنوبی کشمیرمیں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی اوربارش

اگلے24گھنٹوںکے دوران جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک

سری نگر//بدھ اورجمعرات کوہلکی بارش کے بعد، وادی کشمیر میں پارہ معمول سے نیچے رہنے کے ساتھ رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی۔اس دوران جمعہ کے روز دھوپ نکلنے کے باوجودموسم سردرہا،اورلوگ پارکوں ،باغوں اورکھلی جگہوں پر دھوپ کامزہ لیتے رہے ،تاہم سری نگرسمیت کئی علاقوں میں سہ پہر 5بجے سے مطلع ابرآلود ہونے لگا،جسے درجہ حرارت میں بھی کمی محسوس کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے24گھنٹوںکے دوران جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ہے ،کیونکہ اس دوران بارش ہونے کے کوئی آثار نہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعہ کی صبح ساڑھے8 بجے تک بارش کے آثار ملے اور گزشتہ رات سری نگرمیںکم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہگرمائی راجدھانی میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں بھی اس وقت بارش کے آثار ملے اور وہاںگزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 4.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے کہاکہ کوکرناگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 5.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے0.8ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 71ملی میٹر بارش ہوئی اور یہاںگزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیرمیں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی اور یہاں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیسا کہ گزشتہ رات تھا۔ جبکہ سیزن کے اس وقت کے دوران دنیا کے مشہورسیاحتی مقام کیلئے درجہ حرارت کا1.5ڈگری سینٹی گریڈ ہونا معمول کی بات ہے، اہلکار نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں درجہ حرارت معمول سے0.3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں24 گھنٹوں کے دوران 1.3 ملی میٹر بارش ہوئی اور گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے24گھنٹوںکے دوران جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ہے ،کیونکہ اس دوران بارش ہونے کے کوئی آثار نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک رہنے اوردن کے وقت کھلتی دھوپ نکلنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کابھی امکان ہے۔