سرینگر//دودھ پتھری میں سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاہ پھسل کر ہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں کل دیر شام دودھ پتھری ریزورٹ میں سیلفی لیتے ہوئے پھسلنے سے ایک سیاح کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام دودھ پتھری میں سیلفی لیتے ہوئے پھسلنے سے کم از کم دو سیاح زخمی ہو گئے۔جن میں عبدالمالک اور نسیمہ شامل ہے ان کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر ڈاکٹر نے 70سالہ عبدالمالک کو مردہ قراردیا جبکہ 55سالہ نسیمہ کا علاج چل رہا ہے ۔










