چلہ خورد کے آخری دنوں میں موسم میں تبدیلی ممکن، 18اور 19فروری کو برفباری اور بارش کاامکان ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر///چلہ خورد کے 10دن ختم ہونے کے باوجود بھی وادی بھر میں سخت سردی کا زور برابر جاری ہے جبکہ دن میں دھوپ کھلنے کے ساتھ ساتھ شبانہ سردیوں میں پھر اضافہ ہوا ہے اور پہلگام وادی میں سرد تین مقام رہا جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری درج کیا گیا ۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18اور 19جنوری سے موسم میں پھر تبدیلی ہوگئی اور بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ’’10روزہ چلہ بچہ‘‘ شروع ہوگاجس میں مزید برفباری ہوسکتی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دن بھر دھوپ کھلنے کے باوجود شبانہ سردی برابر جاری ہے اور پہلگام سرد ترین مقام رہا جہاں پر رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.3ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلمرگ میں 9.0منفی درجہ حرارت رہا اور شہر سرینگر میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پہلگام میں گزشتہ رات منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کا درجہ حرارت معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں پچھلی رات منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیشن گوئی کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ 17 فروری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور 18اور 19فروری کو بالائی اور میدانی علاقوں میں درمیانہ سے ہلکے درجے کی برفباری ہوسکتی ہے جبکہ چلہ خورد کے 10روز ختم ہوئے ہیں اور مزید دس روز ابھی باقی ہے اور چلہ خورد کے آخری ایام میں پھر سے موسم بدلنے کی امید ہے ۔










