چین میں کورونا کی نئی دستک کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ جاری

دنیا میں کورونا کے معاملے 49.36 کروڑ کے پار، اب تک 61.5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا ائرس کے معاملے بڑھ کر 49.36 کروڑ ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک مجموعی طور پر 61.5 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 11 ارب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ یہ جانکاری جان ہاپکنز یونیورسٹی نے شیئر کی ہے۔یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) نے بدھ کی صبح تازہ اَپ ڈیٹ میں بتایا کہ موجودہ عالمی معاملے 493628645، مہلوکین کی تعداد 6158704 اور ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11044188691 ہو گئی ہے۔
سی ایس ایس ای کے مطابق 80208763 کورونا معاملوں اور 982576 اموات کی تعداد کے ساتھ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ملک بنا ہوا ہے۔ ہندوستان 43029839 معاملوں کے ساتھ دوسرا سب سے متاثر ملک ہے۔ سی ایس ایس ای کے مطابق ایک کروڑ سے زیادہ معاملوں والے دیگر سب سے متاثر ممالک برازیل (30042272)، فرانس (26428476)، جرمنی (21886726)، برطانیہ (21573997)، روس (17664790)، ترکی (14919591)، اٹلی (14966058)، جنوبی کوریا (14553644) اور اسپین (11551574) ہیں۔جن ممالک نے 100000 سے زیادہ اموات کا نمبر پار کر لیا ہے ان میں برازیل (660786)، ہندوستان (521416)، روس (362890)، میکسیکو (323235)، پیرو (212354)، یو کے (166751)، اٹلی (160103)، انڈونیشیا (155421)، فرانس (143832)، ایران (140407)، کولمبیا (139678)، جرمنی (130368)، ارجنٹائنا (128106)، پولینڈ (115395)، اسپین (102541) اور جنوبی افریقہ (100067) شامل ہیں۔