ramadan mubarak

دنیا بھر میں 27سال بعد سردیوں میں رمضان ،یہ مقدس ماہ 2031تک ٹھنڈے موسم میں ہوگا

بھارت بھر کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان :ماہر فلکیات

سرینگر // سال رواں کے دوران یکم مارچ سے شروعات کے ساتھ ہی دنیا بھر میں 27سال بعد سردیوں میں ماہ رمضان آرہا ہیں اور یہ مقدس ماہ سال 2031 تک ٹھنڈے موسم میں ہی آتا رہے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 28فروری یا یکم مارچ سے ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31مارچ یا یکم اپریل کو ہوسکتی ہے۔اسی طرح سے اگر بھارت سمیت دیگر ممالک کی بات کی جائی تو وہاں یکم مارچ سے ماہ مقدس کا آغاز ہونے والا ہے ۔ ابراہیم الجروان نے واضح کیا کہ فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوّال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزے 13 سے 15 گھنٹے کے دورانیے کے ہوں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں اپنے اپنے اوقات کات کے تحت روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے ہوگا۔جیسے جیسے رحمتوں کے مہینے کی ساعتیں قریب آرہی ہیں مسلمانوں میں نیکیوں کو سمیٹنے کیلئے بے تابی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔