mask for mouth and nose c

دلی میں فیس ماسک نہ پہنے جانے پر کسی بھی طرح کا جرمانہ نہیں

سرینگر//دِلی کی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی (DDMA) نیدلی میں فیس ماسک نہ پہنے جانے پر کسی بھی طرح کا جرمانہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہDDMA نے لوگوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہننے کامشورہ دیا ہے۔ کووڈ معاملوں کی تعداد اور قومی راجدھانی میں متاثر پائے جانے کیشرح میں کمی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔دلی کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے اپنے حکم میںکہا ہے کہDDMA نے پچھلے مہینے کی 31 تاریخ کو منعقد کی گئیاپنی میٹنگ میں اس بات کو اْجاگر کیا کہ جانچ کے بعد کووڈ-اْنیس انفیکشن سے متاثرپائے جانے والے افراد کی شرح میں کمی آئی ہے، نیز یہ کہ زیادہ تر آبادی نے ٹیکہلگوا لیا ہے۔