سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ویزر داخلہ منگل کی صبح پی ایم مودی کی سرکاری رہائش گاہ 7 ، لوک کلیان مارگ پہنچے تاکہ انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ذرائع نے بتایادونوں لیڈران نے کشمیر میں عسکریت پسندوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو وادی سے خوفزدہ تاغیر کشمیری مزدوروں کے ہجرت کے بارے میں بھی آگاہ کیااور جانکاری فراہم کی ہے ۔جبکہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے انہیں داخلی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔گزشتہ 16 دنوں میں عسکریت پسندوں نے وادی میں 11 غیر مقامی افراد کو قتل کیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن ہجرت کر رہے ہیں۔امیت شاہ 23سے 25اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے قبل پیر کو ، امیت شاہ نے ڈی جی پیز ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ، آئی بی چیف سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی اور اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے رواں ماہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے دس سے زیادہ عام شہریوں کو وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں گولی مار کر ہلاک کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں یہاں غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔گزشتہ16دنوں کے دوران جنگجوئوں نے وادی میں11غیر مقامی شہریوں کو ہلاک کیا جس کی وجہ سے خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی اور غیر مقامی مزدور وادی چھوڑ رہے جس کی وجہ سے پوری وادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو غغیر ریاستی مزدروں کی ہلاکتوں کے بعدسینکڑوں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدور نے وادی چھوڑکر گھروں کی راہ لی ہے ۔ تازہ شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری گیا ہے جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے باقی علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جو رہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی تالشی لے رہے ہیں ۔ادھر پیر کے روز یہاں سرینگر میں خواتین اہلکاروں کو پہلی بار اتارا گیا ہے جنہوں نے یہاں رہ چلتی خواتین کی تلاشی لی ہے ۔










