رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

دلی سڑک حادثے میں درخشاں اندرابی بال بال بچ گئیں

موصوفہ کی جلد صحت یابی کیلئے وقف بورڈارکان وملازمین کی دعا

سری نگر//بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو ممبر اور وزیرمملکت ( جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن) ڈاکٹر درخشاں اندرابی نئی دہلی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہڈاکٹر درخشاں اندرابی ، جب وہ ایک پروگرام یا بعض رپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد واپس نئی دہلی جا رہی تھیں،تو راستے میں ان کی گاڑی کے پیچھے آنے والی ایک کار نے ٹکر مار دی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو وزیر مملکت کے مساوی درجہ دیا ہے اور چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر اندرابی نے وزیر اعظم کے وژن کو شیئر کیا ہے۔ اور سب کا ساتھ سب کا وکاس اور عوامی وفود، سرکردہ شہریوں، میڈیا پرسنز، اوقاف کے اراکین سے بات چیت کی جنہوں نے اپنی شکایات کو اجاگر کیا اور چیئرپرسن کے سامنے کئی مطالبات اٹھائے۔ ڈاکٹر اندرابی نے وقف بورد میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئیپہلے ہی عوام سے رائے لی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وقف بورڈ جموں و کشمیر ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرے گا۔دریں اثناء جموں وکشمیر وقف بورڈ کے اراکین، عہدیداروں اور ملازمین سمیت بہت سے لوگوں نے وقف بورڈ کی جرات مند چیئرپرسن درخشاں اندرابی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔