دفعہ370کی بحالی کے لئے سب کو ایک ہونا ہے ؛محبوبہ مفتی

سری نگر//جموںو کشمیر پیلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) کی صدر و سابق ویزر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا دفعہ370کی بحالی کے لئے سب کو ایک ہونا ہے ۔انہوں نے بتایا سرکاراقلیتوںکو تحفظ فراہم کرنے کے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے کشمیر کے لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔انہوںنے پھرسے بند پڑی آر پار راستوں کو کھولنے پر زور دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق محبوبہ مفتی خطہ چناب کے گول علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہی تھی ۔محبوبہ مفتی نے بتایادفعہ370کے خاتمے کے بعد لوگ نا خوش ہیں حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیںہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا بے روز گاڑی آسمان کو چھونے لگی ہے مہنگائی بڑ رہی ہے ۔انہوں نے بتایا اسے زیادہ اگر لوگوں کو لگ رہا ہے کہ مرکزی سرکلار نے ان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے ناجائز طریقے سے 370کو ختم کیا ہے جواہر لال نہروں اور ملک کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کو توڑا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ،بند راستوں کو کھولنا ،کار بار کو ددوربارہ کھولنا وقت کی ضرورت ہے ۔پی ڈی پی صدر نے بتایا مفتی محمد سعید کا نظریہ بلکل صاف تھا کہ سلف رول کی مدد سے ہم اپنے وسائل سے کام ؎چلا سکتے تھے ۔انہوں نے تمام بند پڑے راستوں کو کھولنے پر زور دیا ہے ۔انہوںنے بتایا لیکن سب سے پہلے جموںو کشمیر اور ملک کے درمیان رشتے(دفعہ370) کو بحال کیا جائے۔محبوبہ مفتی نے بتایا یہاں پنچوں سرپنچوں،ڈڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ممبران کو اپنے علاقوں میں جانے نہیں دیتے ہیں ۔انہوںنے بتایا سرکار یہاں سیاسی سرگرمیوں کو بحال نہیں کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے بتایا اخبار والوں کو بند کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کشمیر وادی میں مخالف ناموں پر نوجوانوں اور لوگوں کوگرفتار کیاجاتا ہے ۔ پی ڈی پی سربراہ نے بتایا کہ سرکار اقلیتوں کو تحفط فراہم کرنے کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عام کشمیریوں پر ظلم کرتی ہے۔انہوں نے بتایا ہر ظلم کی ریکشن ہوتی ہے