جگہ جگہ پرپولیس وفورسزکی تعیناتی ،سی سی ٹی وی کیمروں ک ذریعے لوگوں کی نقل حرکت پرکڑی نظر
سرینگر//دفعہ 370 خاتمے کے 5سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اس ضمن میں جموںکشمیرمیںحفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں اورجگہ جگہ پولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میںلائی گئی ،مال مسافر بردار نجی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، آٹورکھشاؤں ،سکوٹیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ جبکہ سرکاری سطح پر اس سال کو منانے کے ضمن میں کئی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے رہا ہے ۔ ادھر صوبے جموں کے پولیس اسٹیشنوں ،فورسز کیمپوں ،اہم سرکاری عمارتوں ، ،ریلوے اسٹیشنوں کے اردگردحفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے تھے ۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پرکڑی نظررکھی جارہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کی پانچویں برسی کے موقعے پرکسی بھی ناخوشگوارواقعے کوٹالنے امن امان کوبرقراررکھنے کے لئے جموںو کشمیربالعموم اروادی کشمیرمیں بالخصوص حفاظتی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے جگہ جگہ پرپولیس وفورسزکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس وفورسزکی جانب سے مال مسافر بردار نجی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، آٹورکھشاؤں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ خاص طور پر صوبہ جموں میں عسکریت پسندوںکے ممکنہ حملوں کوروکنے کے لیئے پولیس اسٹیشنوں، اہم سرکاری عمارتوں ،پلوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور عوامی بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میںحفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔شاہرہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہے اورسی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔ادھروادی کے طول ارض میںبھی حفاظتی اقدامات سخت کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری سطح پر اس دن کو منانے کیلئے کئی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔










