دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کیلئے نئی راہ ہموار ہوئی / نقوی

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کیلئے نئی راہ ہموار ہوئی / نقوی

سرینگر//دفعہ 370کی منسوخی نے جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کیلئے نئی راہ ہموار کر دی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کو بلندیوں پر پہنچانے کیلئے سرکار کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کرنے کی خبروں کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام کو ملک کی مجموعی تعمیر و ترقی کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر و لداخ کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی طرح بلندیوںپر پہنچایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو اب لگ رہا ہے کہ درفعہ 370تعمیر و ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ تھی اور دفعہ کی منسوخی کے ساتھ ہی اب جموں کشمیر بلندیوں کو چھو نے لگا ہے ۔ نقوی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام سے مسلسل رابطے میںہے اور ان کے جو بھی مسائل و معاملات ہے ان کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہئے ۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعم مودی اگلے ہفتے نئی دلی میں جموں کشمیر پر ایک اعلیٰ سطی میٹنگ کی سربراہی کر رہے ہیں جس سے متعلق جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا او ر جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعہ کو نئی دلی میں امیت شاہ سے ملاقات کی ۔