PM Narendra Modi

دفعہ 370کی منسوخی سے آگ نہیں لگی اور ناہی بجلی کاکرنٹ لگا بلکہ کشمیر میں پھول کھل اُٹھے

دیش کے لوگ جلد ہی ریل کے ذریعے کشمیر میں ہونے والی تبدیلی کا خود مشاہدہ کریں گے ۔ وزیر اعظم

سرینگر//وزیر اعظم نریندرمودی نے ایک بار پھر دفعہ 370کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370سے متعلق ملک میں ڈر پھیلایا گیا تھا کہ اس کو چھوو گے تو ملک میں آگ لگ جائے گی ۔ مانو یہ بجلی کا کرنٹ تھا اس کے چھوتے ہی پورے دیش میں کرنٹ دوڑ جاتا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر سے370کو ختم کیا گیا نہ کرنٹ دوڑا اور ناہی آگ لگی بلکہ اس کے ہٹنے سے کشمیر میں پھول کھل اُٹھے اور کشمیر میں خوشحالی آئی ہے اور امن و سکو ن سے لوگ زندگی گزاررہے ہیں ۔ اب جلد ہی تم لوگ یہاں ٹرین میں بیٹھ کر کشمیر کی خوبصورت وادیوں کا نظارہ دیکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تین طلاق کو ختم کرکے کروڑوں مسلم بہنوں کو راحت پہنچانے کا کام مودی نے کہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اپوزیشن پارٹیاں کہتی تھیں کہ رام مندر بنے گا تو آگ لگے گی لیکن آگ نہیں لگی بلکہ دیئے جل گئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اُتر پردیش کی ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے گزشتہ دس سالوں میں وہ کام کئے جن کی کسی نے ہمت نہیں کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا ‘‘ کہ پچھلے دس سالوں میں ہم نے سب کچھ پورا کردیا ۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جو کام آزادی کے بعد سٹھ ستر برسوں میں نہیں ہوئے وہ کام ہم نے کرکے دکھائے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو جس تیزی کے ساتھ چلانے کی ضرورت تھی ہم نے اس تیزی کے ساتھ چلایا ۔ 2014میں ملک میں 20ہزار کلو میٹر ریل لاین بجلی سے جڑی تھی ۔ آزادی کے بعد اتنے سالوں میں صرف بیس ہزار کلو میٹر تاہم دس سالوں میں مودی نے 40ہزار کلو میٹر سے زائد ریل لائنوں کو بجلی سے جوڑا ۔ کانگریس نے دہائیوں تک غریبی ہٹائو کے نعرے دیئے اور بی جے پی نے 25ہزار کروڑ لوگوں کو غریبی سے باہر نکال دیا ۔ مودی نے کہا کہ بھائیو اور بہنو ’’370مانو ایسا بجلی کا کرنٹ تھا ، ایسا ڈرا کے رکھا تھا کوئی 370کو چھوئے گا تو پورے دیش میں بجلی کا کرنٹ لگ جائے گا۔ کوئی سرکار س کو چھونے کیلئے تیار نہیں تھی لیکن ان کو پتہ نہیں ہے یہ مودی ہے بھائیو‘‘مودی جو کہتا ہے وہ کرکے دکھاتا ہے ‘‘چاہے وہ کشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ ہوا یا رام مندر کی تعمیر کا کام ہو ہم نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 370ختم کرنے کے بعد دیش میں نہ کرنٹ دوڑا اور ناہی آگ لگ گئی بلکہ کشمیر میں خوشحالی آئی اور کشمیر کی سرزمین پر ایک بار پھر پھول کھل اُٹھے ۔ پی ایم مودی نے بتایا کہ آج کشمیر کی سرزمین پر بارود کی گند نہیں بلکہ کنول کی خوشبو مہک رہی ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد ہونے والی تبدیلی کا آپ بھی جلد ہی خود مشاہدہ کروے گے اور جلد ہی ریل کے ذریعے کشمیر کا نظارہ دیکھو گے ۔ انہوں نے بتایا کہ رام مندر کی تعمیر کا خواب جو دیش کا ہر شہری دیکھتا تھا ہم نے پورا کیا اور آج ایودھیا میں دئیے جلے آگ نہیں لگی اور اپوزیشن پارٹیاں دیکھتی رہ گئیں ۔ انہوںنے بتایا کہ تین طلاق کا خاتمہ کیا جس سے مسلم بہنوںکی زندگی میں اُلجھن تھی ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ون رینک ون پنشن کو لاگو کرکے ہم نے دیش کے ویر جوانوں کو انصاف فراہم کیا ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دہائیوں سے جن فیصلوں کا انتظار تھا وہ مودی نے پورا کرکے دکھائے ۔