دس فروری تک روڈ ٹرانسپورٹ کے ملازمین مسائل کومن وعن پورا کیاجائے

مسائل حل نہیں کئے گئے تو سڑکوں پر آنے اور بھوک ہڑتال پرجانے سے گریز نہیں کرینگے:ملازمین

سرینگر//دس فروری 2022تک مطالبات پورے نہ کئے گئے تو سڑکوں پر احتجاج بھوک ہڑتال پر جانے سے گریز نہ کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن یونین نے کہا کہ کارپویرشن کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جس کے نتیجے میں کارپوریشن میں کام کرنے والے کار کن نان شبیہ کے محتاج بن گئے ہے ،جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو وہ مرعات فراہم نہیں کی جاتی ہے جن کے وہ حقدار ہے۔ سرکار کو آخری بار متنبہ کیاجاتاہے کہ دس فروری تک مطالبات کومن وعن پورا کرے تاکہ کارپوریشن میں تعینات ملازمین حسب معمول اپنی خدمات انجام دے سکے ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن یونین کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کاانکشاف کیاگیا کہ کارپوریشن میں تعینات ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جسکی وجہ سے انہیں اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے میں طرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑ رہاہے ۔ملازمین نے کہا کہ سرکار نے سٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن میں نئی روح پھونکنے ا سے ترقی کی منزلوں پر لے جانے کے لئے150کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں ٹرکیں خریدی تاہم ملازمین کا چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونا افسوس ناک ہے اور جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے تنخواہیں واگزار کرنے کے لئے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ صرف یقین دہانیاں دے دی گئی کہ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائینگے ۔انہوںنے کہا کہ کنسالٹیٹیڈ ڈرائیوروں کی مستقلی ہنوز نہیں ہو پارہی ہے ،جبکہ کارپوریشن میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو سی پی فنڈ اور دوسری مرعات ابھی تک فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔یونین کے ذمہ داروں نے کہا کہ کارپوریشن کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے وہ حق میں ہے تا ہم ان گاڑیوں اور ٹرکوں کوچلانے والے جب اجرتوں سے محروم ہو تو ان گاڑیوں کوخریدنے کی اہمیت کیاہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے ا سے پہلے بھی مطالبات پورا نہ ہونے کے ضمن میں ہڑتال پرجانے کافیصلہ کیاتھا تاہم سرکار نے بات چیت کی دعوت دی ۔چیف سیکریٹری کمشنرسیکرٹری کے ساتھ بات ہوئی اور انہوںنے یقین دلایا کہ قلیل وقت میں ان کے مطالبات پورے کئے جائینگے او ر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔ذمہ داروںنے کہاکہ سرکار کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہورہے ہے اور سرکار کو آخری بار یاد دلایاجاتاہے کہ دس فروری تک سٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو در پیش مسائل کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے اور س مدت تک مسائل حل ہوئے تو ملازمین اپنی خدمات انجام دیتے رہے گے ایسا نہ کیاگیا توملازمین احتجاجی مظاہرے بھوک ہٹرال پرجانے سے بھی گریز نہیں کرینگے اور اس کی تمام ترذمہ داری سرکاری پر عائد ہوگی ۔