farooq khan

درونا چاریہ ، پدم شری ، ارجن ایوارڈ یافتہ افراد نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی

سری نگر//روٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ ٹیم جس میں درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ اسماعیل بیگ کے علاوہ پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ بجرنگ لال ٹھاکر نے لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور کھیل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ واضع طور پر اسماعیل بیگ اور لال ٹھاکر اس وقت سرینگر میں موجود ہیں تا کہ سپورٹس کمپلیکس ڈل لیک سرینگر میں جاری روٹنگ سپورٹس ٹریننگ کے دوران شرکاء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی کرسکیں ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ کشتیوں اور زمیمنی تنصیبات کو ٹھیک کیا جا رہا ہے اور حفاظتی اقدامات کا معائینہ کیا جا رہا ہے تا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مشیر نے تربیتی پروگرام کو خطے کے نوجوانوں کیلئے ایک عظیم آغاز قرار دیا جو کہ تاریخ میں یو ٹی میں روٹنگ کھیل کی ترقی کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے واٹر سپورٹس روٹنگ اکیڈمی کے قیام کو شروع کرنے پر جے اینڈ کے روٹنگ ایسوسی ایشن کی تعریف کی ۔ مشیر نے مزید کہا ’’ ہماری پہلی فلیٹ واٹر چیمپئن شپ کے ساتھ جموں و کشمیر ڈویژنوں کی جھیلوں میں صف بندی کے منتظر ہیں ۔ ‘‘ ایوارڈ یافتہ افراد نے یو ٹی میں ان ممکنہ کھیلوں کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات تجویز کئے اس کے علاوہ بلقیس میر ، واٹر سپورٹس سنٹر اور جے اینڈ کے ایسوسی ایشن کی کوششوں کی تعریف کی ۔ روٹنگ ایک کھیل ہے جس میں لکڑی کے پیڈل کا استعمال ہوتا ہے جسے اوار کہا جاتا ہے ، ریس جیتنے کیلئے تیز رفتار سے پانی کے ذریعے لمبی کشتی کو آگے بڑھانا ، یہ قرہ ارض پر سب سے قدیم اور معزز کھیلوں میں سے ایک ہے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی روٹنگ ریس مصری دور ک طرح بہت پہلے ہو سکتی ہے ۔