چیئرپرسن سوپورمیونسپل کونسل مسرت رسول نے بطور مہمان خصوصی قومی پرچم لہرایا
سوپور//یوم آزادی 2022 پولیس ضلع سوپور میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں ہر پولیس اسٹیشن،پولیس اسٹیبلشمنٹ،مختلف اسکولوں،میونسپل کونسل،بی ڈی سی دفاتر، پنچایت گھر وغیرہ پر ترنگا لہرایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق خوشحال اسپورٹس اسٹیڈیم سوپور میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سوپو رمیونسپل کونسل چیئرپرسن مسرت رسول کار نے بطور مہمان خصوصی قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی سوپور شبیر نواب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد، ایس ڈی پی او سوپور فرقان قادر، ایس ڈی پی او رفیع آباد امین بھٹ، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل سوپور عابد رشید، ڈی وائی ایس پی پی سی سوپور سید غضنفر، ایس ایچ او تھانہ سوپور انسپکٹر خالد فیاض اور ایس ایچ او تھانہ تارڑو انسپکٹر بلال کھانڈے کے علاوہ سول انتظامیہ/پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔پریڈ کی کمانڈ انسپکٹر اشفاق احمد نے کی۔ ضلع پولیس سوپور، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈ، ایس پی او اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ اس کے علاوہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے اور مہمان خصوصی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب کو دیکھا کیونکہ اس سلسلے میں ضلع پولیس سوپور کی طرف سے وسیع حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔










