محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر ٹاون ہال ہندوارہ میں تقریب کا انعقاد

ہندوارہ//عالمی یوم خواتین ٹاون ہال ہندوارہ میں تقریب کا انعقاد۔جے کے ویمن ایمپاورمنٹ ٹرسٹ نے اور مونسپل کمیٹی ہندوارہ نے ٹاون ہال ہندوارہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔ جے کے ڈبلیو ای ٹی کی جانب سے میونسپلٹی کمیٹی ہنڈواڑہ کیتعاون سے یوم خواتین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی اور زمانہ قدیم سے معاشرے میں خواتین کے کردار کو بیان کیا۔ معروف موٹیویشنل سپیکر/امن کارکن/خواتین کے حقوق کی کارکن عابدہ وار نے اس موقع پر سماجی/اقتصادی اور سیاسی سفیروں کے طور پر خواتین کے کردار کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کثیر جہتی کردار ہے۔اور لڑکیوں کی تعلیمی بااختیار بنانے پر زور دیا۔ عابدہ وار نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو مکمل بااختیار بنانا ملک کو خوشحالی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسرور بانڈے نے بھی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ سماجی ممنوعات کو توڑ کر معاشرے کی ترقی میں حصہ لیں۔ طلبہ رہنما اور کنوینر طلبہ برائے خدمت عقیل تانترے نے طلبہ کو کہا کہ وہ آج کے شہری کی حیثیت سے ملک کی ترقی کا حصہ بنیں۔یوم خواتین کے اس تقریب پر ڈی ڈی سی چیرمین راجوار سلیمان میر۔اے ڈی سی ہندوارہ نذیر احمد۔ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا۔تحصیلدار ہندوارہ شہباز احمد۔ای سی ڈی ایس پروجیکٹ افسیر ہندوارہ۔نائب چیرمین مونسپل کمیٹی بشیر احمد۔سکالر ڈاکٹر ریاض توحیدی۔ایڈوکیٹ قاسم موجود تھے۔ادھر چراغ انٹرنیشنل کا لوگو بھی لانچ کیا گیا جو معاشرے کے پسماندہ طبقے کے لیے کام کرے گا۔ تقریب رونمائی کے موقع پر چیراگ انٹرنیشنل کے چیئرمین جنرل سیکرٹری اور ترجمان شیخ قاسم بالترتیب وار لطیف اور بیگ جاوید موجود تھے۔پروگرام کے آخر پر ان ماوں کو اسناد سے نوازا گیا جنہوں نے غربت میں اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دینے کے لئے کافی محنت کی۔۔