خواتین کو زرعی سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب

زرعی یونیورسٹی کے اہتمام سے خواتین ایگری-انٹرپرینیورشپ’ پر پروگرام

سرینگر// خواتین کو زرعی سیکٹر میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ترغیب دینے کی غرض سے سکاسٹ نوویشن، انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ سینٹر نے مین کیمپس شالیمار میں ’’خواتین ایگری۔انٹرپرینیورشپ‘‘کے بارے میں ایک سیشن کا انعقاد کیا۔یہ پروگراجموں وکشمیرکی نوجوان خواتین کو انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کے تئیں بیدار کرنے اور جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپس کے ماحولیاتی نظام میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈی آر بی فوڈز کی بانی، 100 کروڑ روپے مالیت کی کمپنی کی بانی دنیکا بھاٹیہ اور ایک سرمایہ کار تھیں، جنہوں نے خواتین کی کاروباری شخصیت پر ایک بصیرت انگیز سیشن پیش کیا۔ انہوں نے کاروباری دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی انٹرپرینیورشپ کو فعال طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سیشن کے دوران، بھاٹیہ نے اپنا سفر شیئر کیااور ان رکاوٹوں پر روشنی ڈالی جن کا سامنا اسے ایک خاتون کاروباری شخصیت کے طور پر کرنا پڑا اور ان پر قابو پانے کے لیے انھوں نے جو حکمت عملی اپنائی۔ ان کی قیمتی بصیرت اور تجربات نے خواہشمند اختراع کاروں کو متاثر کیا اور انہیں اپنے منصوبے شروع کرنے اور بڑھانے کے بارے میں عملی مشورہ فراہم کیا۔ بعد ازاں نوجوان اختراع کاروں نے ان کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے شاندار خیالات اور کاروباری منصوبوں کا اشتراک کیا۔