خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے فائدہ مند روز گار کے مواقع پیدا کریں ۔ مشیر فاروق خان

سرینگر// لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نےسول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ڈبلیو ڈی سی ) کی 26 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز ( بی او ڈی ) میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ شیتل نندا ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ڈبلیو ڈی سی ڈاکٹر ناہید سوز ، مرکزی حکومت کی کارپوریشنوں جیسے نیشنل اقلیتی ترقی و فائنانس کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی ) ، نیشنل معذور فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایچ ایف ڈی سی ) اور نیشنل پسماندہ طبقات فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این بی سی ایف ڈی سی ) کے نمائندوں کے علاوہ فائنانس ، پلاننگ اور دیگر وابستہ محکموں کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ بورڈ نے سرگرمیوں ، ایکشن ٹیکن رپورٹس اور مالی اکاؤنٹس کی منظوری اور اپنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ مشیر فاروق خان جو کارپوریشن کے چئیر مین بھی ہیں نے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں جے کے ڈبلیو ڈی سی کے کردار پر روشنی ڈالی اور کارپوریشن کی انتظامیہ سے ان کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے پر زور دیا ۔ مشیر فاروق خان نے کارپوریشن کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ دور دراز علاقوں کو ترجیح دیں اور ان علاقوں کی آبادی کو کارپوریشن کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ وہ ان اسکیموں کے مناسب فوائد اٹھائیں اور خود قابلِ اعتماد بنیں ۔ میٹنگ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد کارپوریشن کے امور کے بہتر انتظام کیلئے بورڈ کے ذریعہ کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ بورڈ نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کی انتظامیہ کے ساتھ پرشاد بیگ کی فراہمی کے حوالے سے مقامی طور پر تیار کردہ بیگ پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ۔ بورڈ نے جموں میں مستقل دفتر کے قیام کے امکانات کو بھی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ آفس کمپلیکس سرینگر میں جاری تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کو ترجیحی دی گئی ۔ مزید براں بی او ڈیز نے کارپوریشن کو تقرری کے قواعد کے مطابق پوسٹوں کی تشہیر کرنے اور کم سے کم اجرت ایکٹ کے مطابق مستحکم ملازمین کو اجرت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ بورڈ نے کارپوریشن کیلئے ایک کمپنی سیکرٹری کی تقرری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ میٹنگ کے دوران ایم ڈی جے کے ڈبلیو ڈی سی نے کارپوریشن کی جانب سے مختلف جاری اسکیموں کے نفاذ سے حاصل کردہ پیشرفت کا تفصیلی جائیزہ دیا ۔