خواتین کا تحفظ اور بااختیاری حکومت کی ترجیح// عمر عبداللہ

خواتین کا تحفظ اور بااختیاری حکومت کی ترجیح// عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ نے کیاعالمی یومِ خوتین صنف نازک کے کردار کو خراجِ تحسین

سرینگر/یو این ایس/ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کی بااختیاری، تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی قوتِ ارادی، حوصلہ اور قربانیاں خاندانوں، برادریوں اور معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔یو این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی وابستگی پر قائم ہے۔ادھر جموں کشمیر پولیس نے بھی عالمی یومِ خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پولیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی جرات، عزم اور معاشرے کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں اور پولیس ان کے تحفظ، وقار اور بااختیاری کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے