ریکٹر سکیل پر شدت 4.3ریکارڈ ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
سرینگر // خطہ چناب کے کچھ علاقوں میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی چناب کے کچھ علاقوں میں اتوار کی صبح قریب 6بجکر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق اتوار کی اعلیٰ الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد کچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگیں ۔ نیشنل سیمو لاجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح 4.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ڈوڈہ ضلع کے گنڈوہ علاقے میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے وادی چناب میں اکثر زلزلے آتے رہے ہیں اور ماہرین کا خیال تھا کہ اس طرح کے درمیانے درجے کے زلزلوں سے پریشر خارج ہوتا ہے اور کسی بڑے زلزلے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔










