سرینگر//جموںو کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون نے بتایا کہ ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کی سربراہی میں ایک سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ان واقعات کے تسلسل کی بھی چھان بین کرے گی جن سے مکان مالک اور جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہوئی ہے۔آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ’ڈی آئی جی پولیس کی سربراہی میں ایک سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کی تحقیقات کرے گی اور یہ ٹیم ان واقعات کے تسلسل کی بھی چھان بین کرے گی جن سے مکان مالک اور جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہوئی ہے‘۔










