Foreign militant, associate among 4 killed in Hyderpora encounter

حیدر پورہ سرینگر تصادم آرائی ختم ،علاقے میں خوف وہراس

غیر ملکی سمیت2جنگجوجاں بحق، ایک اعانت کار، مالک مکان جاں بحق:آئی جی پی وجے کمار

سرینگر//سرینگر کے حیدر پورہ میں پیر کی شام شروع ہونے والی جھڑپ 2جنگجوایک اعانت کار اور مالک مکان سمیت4افراد کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوا ہے ۔اس دوران مارے گئے دو عام شہریوں کے رشتہ داروں کو پولیس دعویٰ کو مستر د کر لاشوں کو لاحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں سوموار کی شان شروع ہونے والی جھڑپ 4افراد کی ہلاکت کے ساتھ منگل کو ختم ہوئی ہے جہاں پولیس کے مطابق 2جنگجوایک او جی ڈبلیو اور مالک مکان سمیت 4افراد مارے گئے ہیں ۔اس سسلے میں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ میں پیر کی شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک پاکستانی جنگجو سمیت 2جنگجو، ایک جنگجو اعانت کار اور مکان مالک ازجان ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ مکان مالک کی موت طرفین کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلے میں واقع ہوئی جبکہ جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہونے کیوجوہات کے بارے میں فی الوقت کچھ بھی نہیں بتایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و قانون کی صورتحال میں رخنہ پڑنے کے خدشات کے پیش نظر مالک کان اور جنگجو اعانت کار کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کے بجائے ہندوارہ میں پیر کی صبح سپرد خاک کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار وجے کمار نے منگل کی صبح پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔حیدر پورہ تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’پولیس کو پیر کے روز اطلاع موصول ہوئی کہ حیدر پورہ بائی پاس پر دو سے تین جنگجو چھپے ہوئے ہیںاور ’اطلاع موصول ہوتے ہی سی آر پی ایف پولیس اورآرمی نے علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔انہوں نے بتایا سیکورٹی فورسز نے ایک مکان کی تلاشی شروع کی ،جہاںاس مکان کی بالائی منزل پر تین کمرے تھے چونکہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا تو ہم نے مکان مالک جس کا نام الطاف احمد ڈار ہے کو بلایا اور جس نے یہ کمرے کرایے پر لئے تھے جس کا نام مدثر گل تھا، کو بھی بلایا‘۔انہوں نے بتایا دونوں کو جنگجوئوں کو انہوں نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا ہے تاہم انہوں نے دروازہ نہیں کھولا ہے ۔انہوں نے بتایا جب تیسری مرتبہ انہیں یہاں واپس بیج دیا گیا تو جنگجوئوں نے اندر سے اندھا دھندپستول سے گولیاں چلانا شروع کیا ہے اورسلف ڈیفنس میں فورسز کی پارٹی نے بھی گولیاں چلائی ہے جس کے ساتھ ہی یہاں ایک تصادم آرائی شروع ہے ۔آئی جی پی نے بتایا ’’ہم نے سیولین کو نکالنے کی غرض سے انکونٹر کو روکا لیکن جس جگہ وہ تھے وہاں سے انہیں نکالنا بہت مشکل تھا جس کے نتیجے میں دونوں کو زخمی لگے ہیںجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں انہوں نے بتایا دونوں و امن و قانون صورتحال کو مد نظر رکھ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں منگل کے روز سپرد لحد کیا گیا ہے جبکہ اس جھڑپ میں 2جنگجوبھی مارے گئے ہیں جن میں اییک پاکتسان سے تعلق رکھتا ہے جس کی شناخت بلال بھائی اور دوسری مقامی ہے جو ممکنہ طور پر بانہال رام بن علاقوں سے تعلق رکھتا ہے ان کے گھروالوں کو بھی بلایا گیا ہے ۔وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ الطاف احمد ڈار نے مکان کے اوپری تین کمرے مدثر گل کو کرایہ پر دیا تھا جو پیشہ سے ایک کنٹریکٹر ہے ’’جو ایک فرضی کال سنٹر چلا رہا تھا جہاں ہمیں بہت سامان ملا ہے انہوں نے بتایا ایک کمرے میں جنگجوئوں کا ہائیڈ اوٹ تھا جہاں2پستول6میگزین کے علاوہ موبائیل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا اس کے علاوہ یہاں بنائے گئے کمین گاہ میں کچن سامان ،گرم ملبوسات وغیرہ بھی ملا ہے ۔آئی جی پی نے بتایا سرینگر میں جہاں اتوار کے روز ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا تھا اس میں ایک جنگجوجاں بحق تھا جس کو مدثر وہاں گاڑی میں بٹھا کر یہاں تک لایا تھا اور یہی رکھا تھا۔انہوں نے بتایا کار بار کے ساتھ ساتھ مدثر جنگجوئوں کو جنوبی سے شمال تک پہنچاتا تھا۔ انہوں نے بتایا مکان مالک کے گھر میں جنگجوئوں آتے تھے اس لئے وہ او جی ڈبلیو ہے جو کراس فائرنگ میں مارا گیا ہے انہوں نے کہا اس کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بچ نہ سکا ۔اس دوران افراد کانہ نے پولیس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو نوں عام شہری تھے جن کو جنگجوئوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں تھا ۔