dooran

حکو مت جموں وکشمیر کی جل شکتی محکمہ میں اہم تقرریاں

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر نے جل شکتی محکمہ میں سینئر اَفسران کی کمی کے پیش نظر دو اعلیٰ اَفسران کو ترقی دے کر اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے۔ اِنچارج سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر محمد تاج چودھری کو اِنچارج چیف انجینئر جل شکتی (پی ایچ اِی) کشمیرجبکہ اِنچارج سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر تیرتھ رام کو اِنچارج چیف اِنجینئر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرریاں اہم اَسامیوں اور محکمہ میں اعلیٰ سطح پر اعلیٰ اَفسران کی کمی سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔یہ فیصلے اسٹبلشمنٹ کم سیلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کئے گئے جو خالی اہم عہدوں کو پُر کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ دریں اثنا،وزیربرائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے پانچ ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو ترقی دے کر سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر مقرر کیاجس سے اِس سطح پر تمام خالی عہدے پُرہو گئے ہیں۔یہ اَقدامات جموں و کشمیر میں اہم آبی فراہمی منصوبوں کی عمل آوری کو تقویت دیں گے۔ وزیر موصوف نے اعلیٰ اَفسران کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی اور جانچ کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ منصوبوں کی مؤثر تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔