Priyanka Gandhi

حکومت کے پاس نوجوانوں کیلئے جملے ہیں، روزگار نہیں:پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت زمین پر کوئی کام کرنے کے بجائے صرف اشتہارات اور جملے بازی کرتی ہے اور اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا ہے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگوں کی نوکریاں دن بہ دن ختم ہوتی جا رہی ہیں اور دن بہ دن ملک کے نوجوانوں کو روزی روٹی کے بحران کا سامنا ہے۔ ہر ماہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں لیکن حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا، “صرف جون میں 1.3 کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے، روزگار 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، 2022 میں اسٹارٹ اپس سے 12,000 لوگوں کو نکالا گیا۔ مرکزی حکومت کے 30 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ وگیاپن ویر بی جے پی حکومت کے پاس ملک کے نوجوانوں کے لیے نئے نئے جملے تو ہیں لیکن روزگار نہیں ہے۔‘‘