جموں وکشمیر میں ملاوٹ شدہ ،پلاسٹ چاول کی فروخت کو روکنے کیلئے باقاعدہ مارکیٹ معائینہ او رچاول کے نمونے لئے جارہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

حکومت وسائل کو بروئے کار لانے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور مجموعی داخلہ میں اِضافے پر توجہ دے رہی ہے ۔ سکینہ اِیتو

جموں//وزیربرائے تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ حکومت اس وقت جموں و کشمیر کے سرکاری ڈِگری کالجوں میں طلبأ کے مفاد کے لئے مجموعی داخلہ میں اضافے، تعلیمی سہولیات کو مضبوط بنانے اور موجودہ ادارہ جاتی وسائل کے بہتر اِستعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔وزیر موصوفہ نے یہ بات ایوان میں ایچ کے گورنمنٹ ڈِگری کالج بانڈی پورہ سے متعلق قانون ساز نظام الدین بٹ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اُنہوںنے ایوان کوبتایا کہ اِس وقت ایچ کے جی ڈی سی بانڈی پورہ میں لیبارٹریوں سے لیس سائنس کم ایڈمنسٹریٹو بلاک، 12 کمروں پر مشتمل لیکچر ہال بلاک اور تین پری فیبریکیٹڈ ہٹس کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے اِستعمال کیا جا رہا ہے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ گرلزہوسٹل، میڈی کیشن اور یوگا سینٹر، سکل سینٹر اور تین پری فیبریکیٹیڈ ہٹس جیسے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ کھیل میدان کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔اُنہوں نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ حکومت جموں و کشمیر کے کالجوں میں مجموعی داخلہ میں اضافے کو ترجیح دے رہی ہے اور اسی وجہ سے ضلع بانڈی پورہ میں خواتین کے لئے علیحدہ ڈِگری کالج کا قیام اس مرحلے پر قابلِ عمل نہیں ہے کیوں کہ اس سے موجودہ کالج میں داخلے مزید تقسیم ہو جائیں گے۔