dooran

حکومت نے عالمی یوم ثقافتی ورثہ کے موقعہ پر ایس پی ایس میوزیم سری نگر اور

ڈوگرہ آرٹ میوزیم جموںمیں مفت داخلے کا اعلان کیا

جموں//محکمہ آرکیولوجی ، میوزیم و آرکائیوز ، ضلعی اِنتظامیہ ، سیاحت اور تعلیم کے محکموں کے اِشتراک سے عالمی یوم ثقافتی ورثہ 18؍ اپریل 2025ء کو جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں میں منایا جائے گا۔تقریبات کے سلسلے میں، سری نگر کے ہاری پربت قلعہ اور ضلع سانبہ کے سانبہ قلعہ میں صبح کے وقت صفائی مہم، ورثہ کی حفاظت کا حلف اور ورثہ واک کا انعقاد کیا جائے گا۔صوبائی کشمیر میں صبح سویرے ہری پربت قلعہ سری نگرمیں صفائی مہم چلائی جائے گی جس کے بعد حلف اور ہیرٹیج واک کا اِنعقاد کیا جائے گا۔ اِسی طرح صوبہ جموں میںسانبہ ضلع کے سانبہ قلعہ میں صبح سویرے صفائی مہم چلائی جائے گی جس کے بعد ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ہیر ٹیج واک کا اہتمام کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر محکمہ نے عوام کے لئے ایس پی ایس میوزیم سری نگر اور ڈوگرہ آرٹ میوزیم جموں میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ تاریخی اہمیت کی حامل ثقافتی وراثت کو قریب سے دیکھ سکیں۔اِس کے علاوہ محکمہ آرکائیوز ، آرکیولوجی و میوزیم جموں میں آرکائیول ریپوزٹری اور آرٹ گیلری میوزیم، اولڈ اسمبلی کمپلیکس سری نگر میں ایک دن بھر کی آرکائیول نمائش کا اِنعقاد کر رہا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی تاریخی یادگاروں کی جھلک دِکھائی جاسکے۔محکمہ نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ثقافتی ورثہ کی تقریبات میں شرکت کریں، منعقد کی جانے والی نمائشوں کا دورہ کریں اور عجائب گھروں میں مفت داخلے کی ترغیب سے فائدہ اُٹھائیں۔