پیداواری نتائج کیلئے اثاثوں اور اِنسانی وسائل کا بہتر اِستعمال کیا جائے گا
سری نگر//اِنتظامی کونسل (اے سی ) کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر سمینٹس لمٹیڈ کی مکمل فروخت کے حوالے سے صنعت و حرفت محکمہ کی تجویز کو منظور ی دی جس میں اہل بولی دہندگان سے اِی ۔ آکشن کے ذریعے فروغ کیا جائے گا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔یہ فیصلہ 2012-13ء کے بعد پیداوار اور محصولات میں تیزی سے کمی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔خسارے میںگزشتہ برسوں میں کمپنی ٹھیکہ داروں اور مختلف محکموںکی طرف سے اُٹھائی گئی تنخواہوں اور بلوں ، ملازمین کی سی پی فنڈ اور جی ایس ٹی واجبات کی وجہ سے اَپنی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔نقصان اُٹھانے والے پی ایس یو کو ختم کرنے سے کھریو پلانٹ سے منسلک تقریباً 240 کنال اَراضی کا بڑا رقبہ کھل جائے گا جسے جے اینڈ کے سیڈ کو صنعتی اسٹیٹ کے طور پر اِستعمال کیا جاسکتا ہے ۔یہ فیصلہ کمپنی کی قانونی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے صاف کرنے کے لئے ممکنہ کاروباریوں کی جانب سے پریمیم کی ادائیگی کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے میں بند ہونے والی پی ایس یو کی مدد کرے گا۔










