حکومت ملی ٹنسی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا: مرکزی وزیرمملکت

سری نگر//مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روزیہ واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایک مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کردیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق راجیہ سبھا میں شیوسینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی کے تحریری جواب میں مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد ایک مناسب وقت پر جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ مل جائے گا۔جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میںبی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سسمت پاترا کے ایک الگ سوال کے جواب میں نیتانند رائے نیبتایا کہ2020 کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات میں2019 کے مقابلے میں59 فیصد اور جون 2021 تک32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔۔ مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نیتانند رائے نے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت ملی ٹنسی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتی ہے اور اس نے جنگجو گروپوں کی جانب سے پیش کردہ چیلنجوں سے موثر انداز میں نپٹنے کیلئے سیکوعٹی کو مستحکم کرنے، سرچ آپریشن میں اضافہ جیسے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے اپنے جواب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز ،جنگجوئوںکو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر بھی کڑی نگاہ رکھے ہوئیہے۔وادی میں کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے معاملے پر مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں کشمیری پنڈتوں اور ڈوگرہ ہندوؤں کے 900 خاندان آباد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔