حکومت طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے MEA کے رابطے میں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

حکومت طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے MEA کے رابطے میں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

تمام لوگوں کو امن برقرار رکھنے اور پرامن رہنے کی اپیل کی۔انتظامیہ صبر و تحمل کا مطاہرہ کرے

سرینگر//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ قریبی تال میل میں ہے تاکہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں بشمول طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، جو فی الحال ایران میں ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کو صبر و تحمل کا مطاہرہ کرنے کی تاکید کی ہے کشمیرنیوز سروس کے مطابق ایران میں رونما ہونے والے واقعات بالخصوص ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تمام برادریوں سے امن برقرار رکھنے اور پرامن رہنے کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ نے مزید زور دیا کہ قتل پر سوگ منانے والوں کو پرامن طور پر غم منانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں سوگ منانے والے لوگوں کو پرامن طریقے سے ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔ پولیس اور سول انتظامیہ کو انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور طاقت کے استعمال یا غیر ضروری پابندی والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔