rajnath singh

حکومت سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی فوائد پر توجہ مرکوز کر رہی ہے

جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی سے لیکر رام مندر کی تعمیر تک جو بھی عوام سے کہا گیا وہ ہم نے کرکے دکھایا / راجناتھ سنگھ

سرینگر // مرکز میںموجود وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سرکار واحد ایسی ہے جو کسی بھی قیمت پر اپنے کئے ہوئے وعدوں پر چلتی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی سے لیکر تین طلاق کے خاتمہ اور رام مندر کی تعمیر جو بھی عوام سے کہا گیا وہ ہم نے کرکے دکھایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی پارٹی ایسا نہیں کر پائی جو مودی حکومت نے کیا ہے۔ ہم نے صرف نو سالوں میں گاؤں اور قصبوں میں 3.5 لاکھ کلومیٹر لمبی سڑکیں بچھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے طویل مدتی فوائد پر توجہ مرکوز کر رہی ہے نہ کہ قلیل مدتی نتائج پر۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق دہلی میں ایک میڈیا ’’آؤٹ لیٹ کے ذریعہ منعقدہ دفاعی سربراہی اجلاس ‘‘کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی فوائد پر توجہ مرکوز کر رہی ہے نہ کہ قلیل مدتی نتائج۔ ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ’’واحد پارٹی ہے جو اپنی باتوں پر چلتی ہے، چاہئے اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑی ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا کیا اور دفعہ 370 کی منسوخی، اور ’’تین طلاق ‘‘کے خاتمے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر اعظم مود ی کی سربراہی والی سرکار میں ہی ممکن ہو سکا ۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ہندو اور مسلمان بھائی بھائی ہیں۔ مسلمان مائیں بہنیں ہماری ماؤں بہنوں کی طرح ہیں۔ ہم مردوں کو کیسے اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ تین بار طلاق ثلاثہ کہے اور پھر چھوڑ دیں؟ کانگریس اسے برداشت کر سکتی تھی لیکن بی جے پی برداشت نہیں کرے گی۔ اسی لیے ہم نے تین طلاق کو ختم کیا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ ان کی وجہ سے کئی ریاستوں میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ اور صنعتی کوریڈور کے قیام سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس طرح کا کام نہیں کیا جیسا مودی حکومت نے کیا ہے۔ ہم نے صرف 10 سالوں میں گاؤں اور قصبوں میں 3.5 لاکھ کلومیٹر لمبی سڑکیں بچھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قول و فعل میں فرق ہے۔ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو اپنی باتوں پر چلتی ہے، چاہے وہ کسی بھی قیمت پر کیوں نہ ہو۔