حکومت سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کو بااِختیار بنانے کیلئے پُر عزم ہے:مشیر بصیر خان

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سابق فوجیوں اور اور فوجیوں کے بیوائوں کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جموںوکشمیر میں ان کے لئے ایک کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ اِن خیالات کا اِظہار مشیربصیراحمد خان نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں یک روزہ کانفرنس کے اِفتتاحی خطاب کے دوران کیا جس میں جموںوکشمیر کھادی اور دیہی صنعت بورڈ کے زیر اہتمام مائیکرو اِنڈسٹریل یونٹ قائم کر کے سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کو بااختیار بنانا ہے۔اِس موقعہ پر مہمان خصوصی مشیر بصیر احمد خان نے سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کے لئے کنورجنس سکیموں کے لئے جے اینڈ کے کے وی آئی بی اور سینک ویلفیئر بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پلیٹ فارم کی اگلی سطح کا آغاز کرے گا جس میں شرکأ مجموعی طور پر شرکت کریں گے ۔ سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کے لئے وسیع پیمانے پر سکیموں کے ذریعے خود روزگار پیدا کرنے کی نئی راستے ہموار ہوں گی۔سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کے لئے شروع کی گئی کنورژن سکیموں سے انہیں خود روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور جموںوکشمیر یوٹی میں کاروباری ثقافت میں اِضافہ ہوگا۔ مشیرموصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ضلعی سطح پر سہولیت کائونٹر کھولے جائیں جہاں انہیں سکیموں کے لئے درخواست دینے کے لئے ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جائے گی اور وہ ان منصوبے کو شروع کرنے کے لئے طریقۂ کار اپنانے کے لئے باضابطہ صلاحیتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ عمل میں آسانی کے لئے وِنڈو کلیئر نس سسٹم کو اَپنا جانا چاہیئے تاکہ سابق فوجیوں اور فوجیوں کی بیوائوں کو اِس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی تکلیف یا دشواری کا سامانہ نہ کرنا پڑے۔ وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کو ہمیشہ ہینڈ ہولڈنگ معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ اَپنے مائیکرو لیول یونٹ قائم کرسکیں ۔ اُنہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ 91,000 سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کا محکمہ میں اِندراج ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 1.33 کروڑ روپے سبسڈی اور بینک قرضوں کی شکل میں 4کروڑ ان کے حق میں جاری کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں اور فوجیوں کے بیوائوں کو ہینڈ ہولڈنگ معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اِس موقعہ پر بریگیڈیئر جی ایس شان اور میجر جنرل ایس پی ایس وشواس رائو نے اَپنے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔