حکومت جموں وکشمیر میں گوجر۔بکروالوں کے تعلیمی اور معاشی مفادات کو

حکومت جموں وکشمیر میں گوجر۔بکروالوں کے تعلیمی اور معاشی مفادات کو

خصوصی توجہ کے ساتھ فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہے۔وزیر جاوید احمد رانا

جموں//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں قبائیلوں بالخصوص گوجر۔بکروالوںکے تعلیمی اور معاشی مفادات کو خصوصی توجہ کے ساتھ فروغ دے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت سماجی نااِنصافی اور ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے جس میںان کی نقل مکانی کا خطرہ بھی شامل ہے۔وزیر جاوید احمد رانا سانبہ سے گوجروں کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے جموں میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی جبری نقل مکانی کو فوری طور پر روکنے کی درخواست کی۔وزیر موصوف نے یقین دِلایا کہ زمین اور جنگل میں قبائلیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے گا اور ان کے سماجی اور ثقافتی اداروں کو پریشان کئے بغیر ان کی ترقی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات میں رہنے والے روایتی باشندوں کے لئے فارسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری کو یقینی بنائے گی جو کئی نسلوں سے ایسے جنگلات میں رہ رہے ہیں لیکن جن کے حقوق درج نہیں کئے جا سکے ہیں۔اُنہوں نے گوجر۔ بکروال قبیلے کی نقل مکانی کے خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ٹی اے ڈی قبائلی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور گوجروں کی بے ترتیب اور ہدف بناکر نقل مکانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر جاوید احمد رانا نے جموں میں متعلقہ ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہمدردی کے ساتھ عوامی مسائل اور شکایات کو حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زمین اور معاش پر قبائیلیوں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے۔دریں اثنا ،جموں خطہ میں نئے ترقی پانے والے ماسٹروںکے ایک وفد نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی۔ اور ان کی ترقی کے بعد ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر پر اَپنی تشویش کا اِظہار کیا۔وفد نے ایڈجسٹمنٹ کے عمل میں تاخیر کے سلسلے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔وزیر موصوف نے وفد کو یقین دِلایا کہ اس معاملے کو فوری ایڈجسٹمنٹ کی طرف تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔