حکومت جموں وکشمیر میں سڑکوں کی تیز رفتار تعمیر کیلئے فارسٹ کلیئر نس کے عمل میں تیزی لائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ

حکومت جموں وکشمیر میں سڑکوں کی تیز رفتار تعمیر کیلئے فارسٹ کلیئر نس کے عمل میں تیزی لائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ

کہا، پی ایم جی ایس وائی ۔IV کے تحت تعمیرات لاگت میں 90 فیصد حصہ مرکز او ر10فیصد یوٹی جموںوکشمیر کا ہوگا

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں سڑکوں کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے لئے فارسٹ کلیئرنس کے عمل میں تیزی لائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک نیٹ ورک سے متعلق منصوبوں پر بلا رُکاوٹ عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے معاملات کو متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی ۔IV کے تحت تعمیرات لاگت میں 90 فیصد حصہ مرکز اور 10فیصد یوٹی جموںوکشمیر کا ہوگا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ جانکاری ایوان میں رُکن اسمبلی پیارے لال شرما کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم جی ایس وائی۔IV کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے معاوضے کے حوالے سے یو ٹی حکومت پر لازم ہے کہ منصوبوں کی عمل آوری کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ اور بغیر کسی بوجھ کے اراضی فراہم کرے۔اِس ضمن میں اراکین اسمبلی نذیر احمد خان اور بلونت سنگھ منکوٹیہ نے ضمنی سوالات اُٹھائے ۔