حکومت جموںوکشمیر نے اِنتخابات کی تاریخوں پر پیڈ ہولی ڈے کا اعلان کیا ہے

حکومت جموںوکشمیر نے اِنتخابات کی تاریخوں پر پیڈ ہولی ڈے کا اعلان کیا ہے

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر نے آج تمام 90 اسمبلی حلقوں میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے تین مرحلوں کے لئے اِنتخابات کی تاریخوں پر پیڈ ہولی ڈے کا اعلان کیا ہے۔جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری حکمنامے کے مطابق حکومت نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 135 بی کے تحت تین دن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔جی اے ڈی کے حکمنامے کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام اسمبلی حلقوں میں اِنتخابات کی تاریخوں کے مطابق تنخواہ والی تعطیلات منائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 18 ؍ستمبر 2024 ء(بدھ) کو 24 اسمبلی حلقوں میں تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔ اِنتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اسمبلی حلقوں میں 25 ؍ستمبر 2024 ء(بدھ) کو چھٹی منائی جائے گی۔ اِسی طرح یکم؍ اکتوبر 2024 ء(منگل) کو ہونے والے اسمبلی اِنتخابات کے آخری مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں میں تعطیل ہوگی۔حکمنامے میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اِنتخابات کے دن ہر اہل ووٹر اَپنے متعلقہ اسمبلی حلقہ میں کسی بھی کاروبار، تجارت، صنعتی اِداروں یا کسی دوسرے اِدارے میں کام کرنے کے لئے تنخواہ کے ساتھ چھٹی کرے گا۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یومیہ اُجرت اور کیجول ورکرز بھی پولنگ والے دِن چھٹی اور اُجرت کے حقدار ہوں گے ۔یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا تنخواہ والی تعطیلات نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ 1881 کی سیکشن 25 کی وضاحت کے لحاظ سے بھی منائی جائیں گی۔