حکومت بننے پر پنجاب میں تبدیلی مذہب پر پابندی لگانے کیلئے بل لایا جائے گا، کیجریوال

حکومت بننے پر پنجاب میں تبدیلی مذہب پر پابندی لگانے کیلئے بل لایا جائے گا، کیجریوال

کیجریوال کی خواہش نریندر مودی بننے کی رہتی ہے یعنی وہ صرف اکثریتی طبقہ کا ہیرو بننا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں نے ان کا کردار دہلی کے فرقہ وارانہ فسادات اور سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران دیکھا تھا ۔ ابھی وہ پنجاب میں اقتدار میں آئے نہیں ہیں لیکن انہوں نے ایسا بیان دیا ہے جس سے پنجاب کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔پنجاب کرسچن موومنٹ (پی سی ایم) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں اے اے پی کی حکومت بنتی ہے توتبدیلی مذہب پرپابندی لگانے کے لئے بل پاس کیا جائے گا۔
پی سی ایم کے ریاستی صدر پردھان حمید مسیح نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 میں ہر شخص کو مذہب تبدیل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے نیزاس کی پیروی کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ‘بی‘ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسچن موومنٹ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔