حمایت 2..0 کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے

جاوید ڈار نے ضلعی سطح پر ٹریننگ کیلئے سینکشن آرڈرز تقسیم کئے

جموں//وزیر برائے دیہی پیداوار ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ حمایت 2..0 کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تا کہ وہ ہائی دیمانڈ والے روز گار حاصل کر سکیں ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جموں کے ریلوے روڈ پنچائت بھون میں پروجیکٹ امپلیمنٹیشن ایجنسیز ( ُی آئی ایز ) کو سینکشن آرڈرز تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر نے کہا کہ اس نئے پروگرام کا فوکس نتائج پر مبنی مہارت کی ترقی پر ہے جسے موجودہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ حمایت 2.0 دیہی نوجوانوں اور ہائی گروتھ سیکٹرز کو خصوصی ترجیح دیتا ہے تا کہ جامع سماجی ، معاشی ترقی کو فروغ ملے ۔ صنعت کی ضروریات کے مطابق نئی ٹریڈز اور مضبوط سافٹ سکلز کے اجزاء متعارف کرانے اور پروگرام کو وابستگی ، شفافیت اور احتساب کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے متنوع مہارتوں کی بنیاد پر زور دیا ۔ سیکرٹری دیہی ترقی نے حمایت 2.0 کو مہارت کی تربیت سے یقینی روز گار کی طرف ایک تبدیلی قرار دیا جس میں معیارات ، احتساب اور طویل مدتی روزگار کے نتائج پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔ اس تقریب میں پنچائتی راج اور آئی ڈبلیو ایم پی کے سربراہان ، سینئر افسران ، پی آئی ایز کے نمائندوں اور حمایت 2.0 کی عملداری سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔