بیروت/یو این آئی// اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ انفرا اسٹرکچر پر فضائی حملہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دوپہر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے پر بمباری کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ انفرا اسٹرکچر پر فضائی حملہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے 11قیدی رہا کیے جائیں گے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو غزہ معاہدے کے تحت طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹانا شروع کردیا ہے جبکہ غزہ کے لوگوں نے اپنے علاقوں کی جانب واپس جانے کا آغاز کر دیا ہے ۔
