طفیل احمد بٹ صدر ،افتخار حسین ڈار جنرل سیکریٹری منتخب
سرینگر//حضرت شاہ مسلم علیؓ خدمتگار کمیٹی “کاروان مہدی” ؑبارجی ہارون کی باڈی گزشتہ اتوار 10 اگست 2025 کو از سرنو تشکیل دی گئی۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق کمیٹی ہٰذا کی تشکیل نو کیلئے مقرر کئے گئے الیکشن مبصرین کی نگرانی میں باضابطہ طورالیکشن عمل میں لائے گئے جس میں بارجی کے مقامی نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر نئی باڑی کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا۔نئی باڈی کے لئے طفیل احمد بٹ صدر جبکہ ظہور احمد راتھر نائب صدر، افتخار حسین ڈار جنرل سیکریٹری اور سہیل قاسم بٹ اکاؤنٹنٹ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے۔صدر موصوف نے اس موقع پر اس بات کا وعدہ کیا کہ کمیٹی ہذا ان تمام دینی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی جو کمیٹی ھزا کے زیر اہتمام برسوں سے منعقد ہوتے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کمیٹی اپنے محلہ کی فلاح و بہبودی کے لئے دن رات محنت کرے گی۔ انہوں نے تمام عہدیداران و ممبران پر زور دیا کہ وہ حضرت شاہ مسلم ‘ؓ خدمتگار کمیٹی ” کاروان مہدی” ؑ کو متحرک کرنے اور مزید فعال بنانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں۔










