سری نگر//حد بندی کمیشن کی ٹیم ریٹائرڈ جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں اتوار کو جموں پہنچ گئی۔ٹیم نے پیر 4اپریل کو جموں میں اْن افراد کیساتھ بات کی اور ان کے اعتراضات پر غور کرے گی جنہوںنے جموں ڈویژن میں مسودہ پر اعتراض اْٹھائے تھے اور اپنی تجاویزپیش کی تھیں۔ اسی طرح ٹیم جس میں چیف الیکٹورل آفیسر اور کمیشن کے دیگر ممبران بھی شامل ہیں، منگل یعینی آج5اپریل کو وادی کا دورہ کرے گا اور یہاں ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگ میں ان افراد سے ملے گی، جنہوں نے کمیشن کے مسودہ پر کشمیر ڈویڑن سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کئے ہیںیا تجاویز دی ہیں۔کمیشن نے اس سے قبل 14سے 21 مارچ تک رپورٹ کے مسودے پر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی تھیں۔ کمیشن کو کل 409اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئیں۔جموں ڈویڑن کے دس اضلاع کے لیے 4 اپریل کو جموں کنونشن سینٹر میں 2.30 بجے تک کمیشن کی ٹیم کو اعتراضات وصول کئے ہیں۔ آج یعنی5 اپریل کو ایس کے اAئی سی سی میں کمیشن کی ٹیم وہاں کے دس اضلاع سے موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز وصول کریگا۔










