سرینگر//جموں وکشمیر میں پہلے حدبند ی اور پھراسمبلی الیکشن ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت نے کہاکہ مناسب وقت پرجموںو کشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال کرکے جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو ہرحال میں پورا کیاجائیگا ۔جموں وکشمیرکی تعمیروترقی گڈگورننس کاجواب دکھایاگیاہے اس سے ہرحل میں پورا کیاجائیگا اوردربار موں کی روایت کو ختم کرنا جموںو کشمیرکے لوگوں کے مفاد میں ہے گپکار الائنس کووزیراعظم کی میٹنگ پربلائے جانے پرکہاکہ سیاست میں کسی کے ساتھ بھی بات چیت کی جاسکتی ہے اختلاف رائے ہوسکتاہے لیکن بات چیت جاری رکھنے میں کوئی دکت نہیں ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے واضح کیا کہ جموںو کشمیرمیں پہلے اسمبلی نشستوں کی از سر نو حدبندی ہوگی اور پھر انتخابات کرائے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے فلور آف دہاوس سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کا جووعدہ کیاہے وہ مناسب وقت پرپوراکرکے جموںو کشمیرکو پھرسے ریاست کادرجہ دیاجائیگا ۔انہوںکے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے حائل ہونے کے الزمات کو سختی کے ساتھ مستردکرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی الیکشن کرانے کااختیارالیکشن کمشن آف انڈیاکوہے ۔انہوںنے کہا کہ فی الوقت جموں وکشمیرمیں حدبندی ہورہی ہے اور اسکے بعد ہی جموںو کشمیر اسمبلی کے لئے الیکشن کرا ئے جائینگے دربار موں کوختم کرنے کے بارے میں کئی حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھانے کے بارے میں وزیرمملکت نے کہاکہ اس روایت کے خاتمے کاریاستی درجے کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک گورننس کاایک حصہ ہے اس روایت کے خاتمے سے قریب دوسوکروڑ روپے بچ جائینگے جوفائیلیں لانے اور لے جانے میں صرف ہوجاتاتھا اوراس سے کافی وقت بچ گیاہے ۔وزیرمملکت نے کہاکہ اس اقدام سے چھوٹئے تاجروں کے لئے مسئلے پیدا ہوئے ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کابھی حل نکل آ ئے گا ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں کب الیکشن ہونگے یہ فیصلہ لیناالیکشن کمشن کاکام ہے لیکن میں یہ صاف کرتاہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان انتخابات کومنعقد کرانے میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرتی ہے کیوں کی ایسا کرنا غیرجمہوری عمل ہے گپکار الائنس کے ساتھ اختلافات ہوسکتے ہے تاہم با ت چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اوروزیراعظم نے گپکارالائنس میں شامل قیادت کوبات چیت کے لئے مدعوکر کے روایت قائم کی کہ اختلاف رائے ہوسکتی ہے تاہم اختلاف کوبات چیت کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے ۔










