سری نگر/ / 6سے9جولائی تک جموں وکشمیر کا4روزہ دورہ کرنے والے حدبندی کمیشن اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کے مشترکہ اعلیٰ سطحی وفد کی مصروفیات کاشیڈول جاری کردیاگیا ہے ،جسکے مطابق حدبندی کمیشن کی خاتون سربراہ رنجنا ڈیسائی ،چیف الیکشن کمیشنر سوشیل چندرا اوردیگراراکین وفد7جولائی کوکشمیر میں اور8و9،جولائی کوجموں صوبے میں4الگ الگ مقامات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں سے اسمبلی حلقوں کے رقبہ ،آبادی اورووٹروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لینے کیساتھ ساتھ اسمبلی حلقو ں کی سرنو حدبندی اوردیگرمتعلقہ امورات پربھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ جموں وکشمیرمیں 4روز تک قیام کے دوران حدبندی کمیشن کے اراکین اورچیف الیکشن کمشنر خواہش مندسیاسی جماعتوں کے لیڈروں اوردیگرعوامی نمائندوں کیساتھ بھی خیالات کاتبادلہ کریں گے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیرانیل سلگوترا کی جانب سے جموں وکشمیرکے سبھی 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کوارسال کردہ خط میں بتایاگیا ہے کہ حدبندی کمیشن کاوفد6جولائی سے جموں وکشمیر کادورہ کرے گا۔خیال رہے اس اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت حدبندی کمیشن کی خاتون سربراہ رنجنا ڈیسائی کررہی ہیں جبکہ اس میں کمیشن کے دیگراراکین کیساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا سشیل چندرا بھی شامل ہونگے ۔ڈپٹی کمشنروں کوارسال کردہ خط میں مذکورہ وفدکی مصروفیات کے بارے میں تفصیلی شیڈول دیاگیا ہے ،جسکے مطابق 6جولائی کووفد سری نگر پہنچنے کے بعداگلے روز یعنی 7جولائی کوجنوبی کشمیر ،وسطی کشمیراورشمالی کشمیر کے دس ڈپٹی کمشنروں کیساتھ دوالگ الگ مقامات پر ملاقاتیں کرے گا۔7جولائی کوحدبندی کمیشن اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کامشترکہ اعلیٰ سطحی وفد پہلے پہلگام پہنچے گا،جہاں یہ وفدپہلگام کلب میںدن کے12بجے سے ایک بجکر30منٹ تک اننت ناگ ،کولگام ،پلوامہ اورشوپیان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ مشترکہ میٹنگ کرے گا۔اسکے بعدحدبندی کمیشن کی خاتون سربراہ رنجنا ڈیسائی ،چیف الیکشن کمیشنر سشیل چندرا اوردیگراراکین وفدیہاں سے سری نگر پہنچے گا۔سری نگرمیں یہ وفدگرینڈ للت ہوٹل سری نگر میں سہ پہر4بجے سے شام 5بجکر30منٹ تک سری نگر ،گاندربل ،بڈگام ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ اورکپوارہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ مشترکہ میٹنگ کرے گا۔پہلگام کلب اورگرینڈ للت ہوٹل سری نگرمیں وادی کے سبھی 10 ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ ملاقات کے دوران حدبندی کمیشن اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کایہ مشترکہ وفد متعلقہ ضلعی الیکشن افسروں سے وادی کے46، اسمبلی حلقوں کے رقبہ ،آبادی اورووٹروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لینے کیساتھ ساتھ اسمبلی حلقو ں کی سرنو حدبندی اوردیگرمتعلقہ امورات پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیرانیل سلگوترا کے مطابق اگلے روز یعنی8جولائی کوحدبندی کمیشن کااعلیٰ سطحی وفد اورچیف الیکشن کمشنرآف انڈیا صوبہ جموں میں مصروف رہیں گے ،جہاں یہ اعلیٰ سطحی وفد پہلے مرحلے میں 8جولائی کوپی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہائوس کشتواڑ میں صبح 11بجے سے دن کے ساڑھے12بجے تک کشتواڑ،ڈوڈہ اوررام بن اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ میٹنگ کرے گا،جسکے بعدمذکورہ اعلیٰ سطحی وفد کشتواڑ سے جموں روانہ ہوگا ،جہاں اعلیٰ سطحی وفد کے اراکین 9جولائی کوریڈی سن بلیو جموں میں صبح 9بجکر30منٹ سے ساڑھے 10بجے تک 7اضلاع بشمول جموں ،سانبہ ،کٹھوعہ ،اودھم پور،ریاسی ،راجوری وپونچھ کے ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ مشترکہ میٹنگ کرے گا۔کشتوار اورجموں میں منعقد ہونے والی میٹنگوں کے دوران حدبندی کمیشن کااعلیٰ سطحی وفدمتعلقہ ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں سے اسمبلی حلقوں کے رقبہ ،آبادی اورووٹروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لینے کیساتھ ساتھ اسمبلی حلقو ں کی سرنو حدبندی اوردیگرمتعلقہ امورات پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیرانیل سلگوترانے ڈپٹی کمشنروں یعنی ضلعی الیکشن افسروں کوارسال کردہ خط میں اُن سے کہاہے کہ وہ تمام درکار تفصیلات یعنی ڈیٹا،پی پی ٹی اورحوالہ جاتی موادساتھ رکھیں ۔اس دوران معلوم ہواکہ حدبندی کمیشن کی خاتون سربراہ رنجنا ڈیسائی ،چیف الیکشن کمیشنر سشیل چندرا اوردیگراراکین 6اور9جولائی کوسری نگراورجموںمیں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں ،عوامی نمائندوں اوردیگرخواہشمندافراد اوروفودکیساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے ۔اس حوالے سے جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیرانیل سلگوترانے جانکاری فراہم کی ہے کہ جوسیاسی پارٹیاں ،گروپ اورتنظیمیں حدبندی کمیشن کے اراکین کیساتھ ملاقات وتبادلہ خیال کی خواہش رکھتے ہوںگے ،وہ 4جولائی دن کے12بجے تک متعلقہ ڈپٹی کمشنروں (ضلعی الیکشن افسروں )کیساتھ رابطہ کریں۔انہوں نے کہاہے کہ 4جولائی تک رابطہ کرنے والی سیاسی جماعتوں،گروپوں اورتنظیموں کے نمائندوں ولیڈروںکوملاقات کیلئے وقت دیاجائیگا۔










