HAJ

حج ۔2022ء کے درخواست فارم کی آخری تاریخ 15؍ فروری تک توسیع

سری نگر/ /عازمین حج کومطلع کیا جاتا ہے کہ حج۔2022ء کے لئے آن لائن حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 ؍ فروری 2022ء تک بڑھادی گئی ہے ۔یہ مطلع کیا گیا ہے کہ صرف وہی درخواست دہندگان جن کے پاس مشین ریڈایبل ویلڈ اِنٹرنیشنل بین الاقوامی پاسپورٹ ہیں جو 15؍ فروری 2022ء کو یا اِس سے قبل جاری کئے گئے ہیں اور 31؍ دسمبر 2022ء تک درست ہیں حج۔2022 ء کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ وہ عازمین حج جنہوں نے پہلے ہی اپنے حج درخواست فارم آن لائن جمع کئے ہیں لیکن انہیں آج تک اپنے کور نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے موصول نہیں ہوئے ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دَفتری اوقات کے دوران ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر کے ذریعے جموں و کشمیر حج کمیٹی حج ہاؤس بمنہ سری نگر سے ان نمبرات پر 0194-2495365, 0194-2495367 رابطہ کریںتاکہ اُن کے کور نمبر آخری تاریخ یعنی 15 ؍فروری 2022 ء سے قبل تیار ہو جائیں۔