نہرو یوا کیندر نے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحترَضاکاروں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی

حاجن سو نا واری کا وفد ڈاکٹراَصغر سامون سے ملاقی

سری نگر/ /حاجن سوناواری کے رہائشیوں کے وفد نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون سے ملاقات کی اور انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو اپنے مسائل گوش گزار کئے ۔وفد میں چیئرمین سینٹرل اَوقاف کمیٹی حاجن ٹائون ، چیئرمین تحصیل کوآرڈی نیشن کمیٹی حاجن سونا واری ، صدر وائس آف سوناواری اور صدر کنٹریکٹرس کو آرڈی نیشن کمیٹی اور علاقے کے دیگر معزز شہری شامل تھے۔وفد نے حاجن قصبے کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور اُٹھائے اور وہاں کے مقامی لوگوں کو درپیش مختلف مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ڈاکٹر سامون جو ضلع بانڈی پورہ کے اِنچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے وفد کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔