JK Water Sports Men, Women teams clinches highest medals in National Dragon Boat Championship

جے کے واٹر اسپورٹس ٹیموں نے سب سے زیادہ تغمے جیتے

مشیر خان نے کھلاڑیوں ، کوچ کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر شاباشی دی

سرینگر//جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل ، واٹر اسپورٹس سینٹر نہرو پارک سرینگر نے چمبہ ہماچل پردیش میں منعقدہ 9 ویں نیشنل ڈریگن بوٹ چیمپین شپ میں سب سے زیادہ تغمے جیت کر جے کے یو ٹی کا نام روشن کیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرد اور خواتین دونوں کی جے اینڈ کے واٹر اسپورٹس ٹیموں نے مذکورہ چیمپین شپ میں 12 تغمے جیت کر یو ٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس میں دو گولڈ میڈل ، سب سے زیادہ اسکور ہیں ۔ چیمپین شپ میں ملک بھر سے 21 ٹیموں نے حصہ لیا اور جموں و کشمیر نے 50 کھلاڑیوں کا دستہ میدان میں اتارا تھا ۔ چیمپین شپ کا انعقاد انڈین کائکنگ اینڈ کینوئنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل گورننگ باڈی نے کیا تھا ۔ سینئر مکسڈ زمرہ میں جے اینڈ کے مجموعی طور پر فاتح کے طور پر ابھرا جبکہ مہاراشٹر نے رنر اپ مقام حاصل کیا ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کے مشیر اور نائب صدر جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل فاروق خان نے ٹیم کو قومی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کیلئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ان چکمتے ہوئے اسپورٹس سٹار کو دی جانے والی تربیت کے عزم اور اعلیٰ معیار کیلئے کوچ بلقیس میر کی بھی تعریف کی ۔ پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس الوک کمار نے جیتنے والی ٹیموں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی معیار کے مرکز کو قائم کرنے کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی سخت محنت کا فائدہ ہوا ہے ۔ اس دوران سیکرٹری سپورٹس کونسل نے ٹیم کا واپسی پر استقبال کیا اور تمغہ جیتنے والے اور حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو مبارکباد دی ۔